چیف جسٹس چیف سیکریٹری سے کرپٹ افسران کے بارے میں مکمل رپورٹ طلب کریں،ترجمان

7 Jan 2021 Ferado

کراچی: ٹرانسپرنسی لیبرپاکستان (رجسٹرڈ) کے ترجمان نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق سندھ کے500ایسے افسران کی لسٹ چیف سیکریٹری سندھ سے رواں ماہ جو طلب کی ہے چیف جسٹس چیف سیکریٹری کو بھی پابندکریں کہ وہ محکمہ محنت کے تمام ذیلی اداروں کے کرپٹ افسران کی بھی رپورٹ طلب کریں جہاں اعلیٰ عہدوں سمیت دیگر افسران کی بڑی تعداد قبل ازضمانت پر آج بھی ہیں تاکہ عدالت کو بھی علم ہوسکے کہ اداروں میں کتنی کتنی بڑی شخصیات مختلف کرمنل کیسز میں ملوث اور ضمانتوں پر ہیں۔

ترجمان نے کہا کہاگر کسی وجہ سے چیف سیکریٹری آئندہ سماعت میںافسران کے بارے میں کچھ نہ بتاسکے تو ہم چیف جسٹس کو تمام صورتحال سے آگاہ کریں گے اورہائیکورٹ کو محکمہ محنت کے کرتوت کا آئینہ دکھائیں گے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات کی کس طرح دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،یہی نہیں ان کیسز کے بھی بارے میں نشاندہی اور آگہی دیں گے کہ کن کن کیسز میں کون کون افسران ملوث ہےں۔

Leave a Reply