وزیرمحنت بغیرپانی گیس کے نادرن بائی پاس پر کس طرح فلیٹس دئےے جارہے ہیں ،انکوائری کرائی جائے

7 Jan 2021 Ferado

کراچی: سائٹ لیبرفورم کا ایک ہنگامی اجلاس سائٹ کراچی میں منعقد ہوا جسمیں مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اجلاس میں ورکرزبورڈ کے رویہ کی شدید مذمت کی گئی اور حال ہی میں قائم نادرن بائی پاس کے فلیٹوں کے حوالے سے بنائی گئی اسکروٹنی کمیٹی کومستردکیاگیا جس میں ورکرزکونظرانداز کرکے ایسے لوگوں کو ورکرز کانمائندہ بناکر پیش کیا گیا جو نہ صرف بورڈ کے افسران کی نوکری کرتے ہیں ان کاکسی بھی ٹریڈیونین سے کوئی تعلق نہیں اور یہ اس لئے کیا گیا تاکہ جو کہ کرپشن کی گئی اسے تحفظ دیاجاسکے۔
اجلاس میں وزیرمحنت سے اپیل کی گئی کہ اس بات کی انکوائری کی جائے کہ وہ کون لوگ ہیں جو پانی بجلی گیس کے بغیر نادرن بائی پاس کے پوزیشن لیٹر جاری کررہے ہےں اور ورکرز سے پانچ ہزار سے پچیس ہزار وصول کررہے ہےں۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ گلشن معمار میں جو کوٹہ معذوروں اوربیواﺅںکا کوٹہ رکھاگیا تھا کہاں گیا اور کون لوگ دوکانوں کے ایڈوانس میں پیسے وصول کررہے ہےں کیا یہ سارے کام وزیرمحنت اور سیکریٹری بورڈ کے علم میں ہیں اگر ان کے علم میں نہیں ہیں تو یہ لوگ ان سے بھی طاقتور ہیں فورم کے اجلاس میں لیبراسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان جو مزدوروں کے نمائندے ہیںان کی خاموشی پر افسوس کیا گیا اور جو نمائندے بورڈ کی گورننگ باڈی میں ورکرز کی نمائندگی کررہے ہےں ان سے سوال کیا گیا کہ یہ ساری باتیں آپ کے علم میں لائی گئی ہیں اور وہ جو پرموشن ایجوکیشن سیکشن کی گئی ہیں وہ آپ کے نام پرکی گئی اس سارے معاملات سے ورکرزاجلاس میں لیبرڈیپارٹمنٹ اورسیسی کے حوالے سے بھی مشاورت کی سائٹ لیبرفورم کے اس اجلاس میں خائستہ رحمان،محمدریاض عباسی،اسرارخان،محمدسلیم،محمدریاض،گل اکبر،رﺅف ٹیکسٹائل کے نمائندے ظاہر شاہ ،عبدالرزاق،محمدوسیم،افتخاراعوان اور دیگر عہدیدوروں نے شرکت کی۔

Leave a Reply